• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

لندن(جنگ نیوز) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ارکان اور کورس کے شرکاء پر مشتمل گروپ نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ایچ آئی (ایم) صدرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سربراہی میں 23اپریل کو پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا یہ گروپ ان دنوں برطانیہ کے فارن سٹڈی ٹور پر ہے۔ گروپ کا ہائی کمیشن میں خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گروپ کو برطانیہ میں سوشیو اکنامک اور سیاسی پیشرفت کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو پاک برطانیہ باہمی تعلقات کے مختلف پہلوئوں، پوسٹ بریگزٹ منظر نامے اور پاکستان کے لئے مواقع کےبارے میں آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر نے انہیں بتایا کہ انہینسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) کے تحت باہمی تعلقات انسٹی ٹیوشنلائزڈ اور بہت زیادہ انکلوسیو ہوگئے ہیں اور ان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ موجودہ دور میں ڈپلومیسی کی بدلتی ہوئی ڈائنامکس کے حوالے سے انہوں نے شرکاء کو اپ ڈیٹ کیا اور مشن کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا بریفننگ کا اختتام سوال جواب سیشن پر ہوا۔ بعد ازاں وفد کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا۔ وفد کے پروگرام میں منسٹری آف ڈیفنس رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز (آر سی ڈی ایس)، ہائوسز آف پارلیمنٹ آکسفورڈ یونیورسٹی، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس (ایف سی او) انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز(آئی آئی ایس ایس) اور نارتھ وڈ ہیڈ کوارٹرز کے دورے اور بریفننگز شامل ہیں۔

تازہ ترین