• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم او یو پر دستخط، یوکے پی سی آئی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے درمیان کاروباری معاہدہ

مانچسٹر( نمائندہ جنگ) مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں برطانیہ، پاکستان چیمبر آف کامر س کے نائب صدر عامر خواجہ کی جانب سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا اس موقع پر یو کے پی سی سی آئی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے تاکہ مانچسٹر اورفیصل آباد کے درمیان کاروباری روابط کو مضبوط کیا جائے جس سے دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری آئے گی اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل قونصلر شعیب ظفر خان بھی موجود تھے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی سربراہی شبیر حسین چائولہ نے کی۔ وفد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سہیل بن رشید، میاں اشفاق اشرف ، محمد یاسین، فیصل خان، احسان احمد ، میاں شوکت، محمد بابر شہزاد، محمد سرور، جواد اصغر، لقمان محمود، شیخ ریاض، طارق محمود، عاظم سلیم، میاں تنویر احمد، قمر عباس، سلطان بٹ، میاں انجم، نوید احمد، شکیل احمد، چوہدری محمد یاسین ڈویلپر سمیت فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔ پروگرام کی میزبانی عامر خواجہ، محمد شاہجہان نے کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں کاروبار کے مواقع بڑھ گئے ہیں فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون بھی معیشت کی جانب ایک قدم ہے، قونصل جنرل مانچسٹرعامر آفتاب قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان وفود کا تبادلہ ہوگا۔ ویزا اور دیگر مسائل پر معاونت کی جائے گی، فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے مانچسٹر کے دورے کے دوران پاکستان بریٹن بزنس کونسل، پاکستان اسکاٹش بزنس کونسل اور یو کےپاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے تعاون پرگفتگو کی۔ پروگرام اللہ کے بابرکت نام سے شروع کیا گیا، تقریب میں گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین