• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی سے زیادہ کوئی احتساب کا حامی نہیں، الطاف شاہد

لندن(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ایٹمی ملک مقروض ہوگیا۔عوام کے حقوق غصب کرنیوالے عام انتخابات میں عوامی غضب کاسامناکرنے کیلئے تیاررہیں ۔ پی ایس پی سے زیادہ کوئی جماعت بے رحم احتساب کی حامی نہیں ہوسکتی۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ حکومت نے پراناقرض اتارنے کیلئے نیا قرض لیا جو تشویشناک ہے۔ مقروض پاکستان قومی وسائل کے ضیاع کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپیسہ نادارومفلس اوربیمار شہریوں پرصرف کیاجائے۔ شاہراہیں یاپل نہیں ملک میں ہسپتال اورتعلیمی اداروں کاقیام زیادہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اقتدارمیں آکر عوام کے دیرینہ اورپیچیدہ مسائل پرقابوپانے کیلئے وسائل جھونک دے گی ۔
تازہ ترین