• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی جیلیں قیدیوں سے بھرگئیں، جرائم میں اضافہ جاری

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں جبکہ ملک میں جرائم کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کے لئے جگہ تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ کئی صوبوں میں جیل کے عملے پر حملوں کے واقعات بھی بڑھ گئے۔ جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک کے16صوبوں میں قائم انصاف کے محکمے اپنے90فیصد وسائل استعمال کرتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ادارے اپنے وسائل کا85سے90فیصد تک حصہ استعمال کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس مزید کام کرنے کی گنجائش نہیں رہی، اسی طرح جرمنی کے مختلف صوبوں میں جیلوں کے عملے پر ہونے والے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مثال کے طور پر جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں گزشتہ برس اس نعویت کے72حملے کئے گئے جب کہ2016میں ایسے حملوں کی تعداد34تھی لیکن صوبے باویریا میں ایسے حملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ وہاں جیل کے عملے پر حملوں کی تعداد65سے کم ہو کر پچاس ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق جیلوں میں ایسے قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں لیکن جرمانی ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل تک پہنچ جاتے ہیں۔
تازہ ترین