• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں پر سونا فوجی مشقوں سے بہت زیادہ بہتر ہے، ایڈم ہولووے

لندن( نیوز ڈیسک)کنزرویٹو پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ اورسابق فوجی افسر ایڈم ہولووے نے کہاہے کہ بے سکونی کی نیند فوجی مشقوں سے بہت زیادہ بہترہے، سڑکوں پر سونے والے بے گھروں کے مسائل کے بارے میں پارلیمانی بحث کے دوران ایڈم ہولووے نے کہا کہ جسمانی طورپر تندرست بہت سے افراد ہماری سڑکوں پرسوتے اوربھیک مانگتے نظر آتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ ہمارے شہر میں بعض افراد سڑکوںپرسونے کے قابل ہیں کیونکہ ان کے پاس ایسا کرنے کے وسائل موجود ہیں، بریگزٹ کے حامی رکن پارلیمنٹ نے بے گھری کی بڑھتی ہوئی تعداد کومشرقی یورپی تارکین میں اضافے کانتیجہ قرار دیا ، انھوں نے دعویٰ کیاکہ بعض لوگ سڑکوں پر سونے کوترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ کرایہ ادا کرنے کوتیار نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک کچن سوپ کے دورے کے دوران میں نے شالیں اور بالکل نئے ٹرینرز لوگوں میں تقسیم ہوتے دیکھے او ر میں انتہائی ایمانداری سے کہتاہوں کہ میں نے وہاں کسی کو انگریزی بولتے نہیں سنا ،میں نے وہاں مشرقی یورپی زبانیں سنیں، عربی اور اطالوی زبانیں سنیں ہولووے نے بتایا کہ ٹی وی کی ایک ڈاکو منٹری کیلئے میں نے فروری کی تعطیلات کے دوران 7راتیں سڑکوںپر گزاری ہیں ، انھوں نے کہا کہ اگر کوئی صحت مند اورصحیح الدماغ ہے تو اس کو اگرچہ روزانہ 24گھنٹے نہیں لیکن ہر طرح کی خدمات مہیا ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو سونے کاموقع مل جاتاہے انھوں نے کہا کہ میری عمر 52سال ہے، میں فوج میں رہاہوں اورمیں ایمانداری کے ساتھ کہتا ہوں کہ سینٹرل لندن میں سڑکوں پر سونا فوج کی مشقوں سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
تازہ ترین