• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج و عمرہ مستند ٹور آپریٹز سے پیکج بکنگ کرائیں، برٹش حجاج

لندن(پ ر) ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج، پولیس، ٹریڈنگ سٹینڈرڈ اور دیگر اداروں کو بڑی تعداد میں فراڈ کا شکار ہونے والے عازمین حج و عمرہ سےملنے والی شکایات کے پیش نظر اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے برٹش عازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ٹور آپریٹر کے انتخاب اور حج پیکیج کے لئے بکنگ کرواتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔ حج عمرہ انڈسٹری میں جہاں اچھے اور نیک نام لوگ ہیں وہاں حاجیوں کو جھوٹ، دھوکہ اور مذہب کے ذریعے لوٹنے والوں کیکمی نہیں ہے۔ اسی لئے متعلقہ ٹور آپریٹر کے بارےمیں مکمل چھان بین کئے بغیر اس سے معاملات طے نہ کریں۔ ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور ویب سائٹ سے بکنگ کروانے والے متعدد حاجی فراڈ کا شکار ہو کر بڑی بڑی رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور پولیس اب بھی کئی کیسز کی انکوائری کر رہی ہے۔ اس لئے عازمین کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ویب سائٹ یا اشتہاروں پر اندھا دھند اعتماد کرنے کے بجائے متعلقہ ٹور آپریٹرز سے اس کے آفس میں جاکر ذاتی طور پر مل کر حج پیکیج کے بارےمیں تمام تفصیلات طے کریں۔ برطانیہ کے قوانین کے مطابق تمام ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز اس بات کے پابند ہیں کہ وہ حج پیکیج کے بارے میں تمام تفصیلات تحریری طور پر ایک کنڈیکٹ کی صورت میں آپ کودیں اور آپ سے وصول کرنے والی رقم کی رسید آپ کو جاری کریں۔ ایسوسی ایشن نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ٹور آپریٹرز کا انتخاب کریں کہ جو آیاٹا۔ آٹول یا آیبٹا کے لائسنس ہولڈر ہوں۔ کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں اپنے علاقے کو کونسلر، ایم پی ، ٹریڈنگ سٹینڈرز یا پولیس سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین