• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالینڈ کی ڈائری…راجہ فاروق حیدر
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے جو عالمی طاقتوں نے اپنی مصلحتوں کے پیش نظر سرد خانوںمیں ڈالا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم وستم کی انتہا کردی ہے آئے دن بے گناہ انسانوں  کی شہادتیں ہورہی ہیں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے یہ بات حقیقت ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، اس وقت ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ذاتی اختلافات بھلا کر ہر کشمیری اور پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھارہا ہے انہیں یورپی ایوانوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیر کو زندہ کررکھا، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت کی 8لاکھ فوج بھی کشمیریوں کا جذبہ حریت سردنہ کرسکی، برطانیہ اور یورپ میں بہت ساری تنظیمیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اس کے لئے منصفانہ حل کے لئے کوشاں ہیں، اگر میں اپنے کالم میں یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں اپنے پاکستانی برٹش پارلیمنٹرین کا ذکر نہ کروں تو یہ بھی حق تلفی ہوگی جنہوں نے برطانیہ اور یورپی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کے لئے لابنگ کی، تاہم ہمیں چاہیے کہ دیگر مقامی پارلیمنٹرین سے بھی مل کر انہیں مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا جائے اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے باخبر کیا جائے اس وقت صرف آزادی کشمیر کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ مسئلہ انسانیت کا بھی ہے۔ نیدر لینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہنے والے کشمیری اور پاکستانی حکومت پاکستان کی مقرر کردہ کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پرخوش نہیں،  غالباً1992 کی بات ہے کہ پاکستان سے کشمیر کمیٹی کا وفد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان کی قیادت میں یورپ کے دورے پر آیا تھا جس میں سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر، مرحوم سردار ابراہیم، رشید احمد ترابی اور دیگر افراد تھے جبکہ معروف صحافی سہل وڑائچ بھی روزنامہ جنگ سے وفد میں شامل تھے۔ پاکستان کشمیر کمیٹی کے وفد نے ہیگ میں پارلیمنٹرین اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقاتیں کیں ان لوگوں کے ساتھ گزری شامیں اور وقت سنہری یادیں ہیں۔ نیدر لینڈ میں کشمیر پیس کونسل ایک فعال تنظیم ہے راقم اس تنظیم کا سیکرٹری جنرل ہے جبکہ معروف کشمیری رہنما راجہ ذیب خان صدر اور قمر زیب راجہ نائب صدر ہیں، کشمیر پیس کونسل نیدر لینڈ ہیگ میں مسئلہ کشمیر پر سیمینار اور عالمی عدالت ہیگ بھارتی سفارتخانہ ہیگ کے سامنے مظاہرے تشکیل دیتی رہتی ہے جبکہ نیدر لینڈ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ جاکر گاہے بہ گاہے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یادداشت بھی پیش کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین