• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرسٹی ٹرانسپورٹر کاایل ٹی سی کے خلاف آج احتجاج کااعلان

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انٹرسٹی ٹرانسپورٹر نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل ٹی سی کے انفورسمنٹ انسپکٹروں نے مال بٹورنے کے لئے جعلی چالان بکس بنوا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ٹی سی انفورسمنٹ موقع پر ڈرائیوروں سے کیش وصول کرتا ہے اور ماہانہ لاکھوں کے چالان کرکے لوٹ مار کی جارہی ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ترجمان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیازی چوک میں کوئی نیا اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین