• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونوں کے نام پر فاٹا کا پرامن ماحول تباہ کرنے والے ناکام ہونگے، فضل الرحمٰن

پختونوں کے نام پر فاٹا کا پرامن ماحول تباہ کرنے والے ناکام ہونگے، مولانا فضل الرحمٰن

کو ہاٹ(نمائندہ جنگ )متحدہ مجلس عمل کے مرکزی امیر اورقائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہےکہ پاکستان کی مغربی سرحدیں آنے والے ایام میں ممکنہ خطرات سے دوچار ہوں گی،پختو نوں کے نام پر فاٹا کا پر امن ماحول تباہ کر نیوالے ناکام ہوں گے،سلام بیزار قوتوں کی اجارہ داری ہرگزقبول نہیں،جے یو آئی ہر محاذ پراسلام کا دفاع کرے گی،قبائلی علاقوں میں امن وامان بڑی قربانیوں اور جدوجہد سے قائم ہوا جس کو اب پختون کے نام پر نام نہادعناصرتباہ کرنا چاہتے ہیں،ملکی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہاں پراسلام بیزار قوتوں کی اجارہ داری قائم ہے ، جمعیت علماء اسلام نے ہر محاذ پراسلام کا دفاع کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ میں منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکرم خان درانی، مولانا مفتی دین اظہر، مولانا عبدالحئی، مولانا عزیزاحمد اشرفی ، حاجی عبدالجلیل جان ، مفتی سید جنان ، ڈسٹرکٹ ناظم ہنگو مفتی عبیداللہ ، ناصر خان خٹک ایم این اے کرک حاجی عبدالجمیل پراچہ، مفتی ابرار سلطان ، گوہر سیف اللہ خان، شاہد محمود، ریٹائرڈ میجر شاہ داد خان،مفتی کفایت اللہ ، بلال شنواری نے بھی خطاب کیا، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھانے کا احسان نہ جتائے ، مدارس میں پرائمری سے لے کر ایف اے، ایف ایس سی تک تعلیم دی جاتی ہے،مدارس کو قومی دھارے میں لانے والے تعلیمی اداروں میں ہم جنس پرستی کو فروغ دے رہے ہیں جس کی واضح دلیل خیبر پختونخوا کے سکولوں پر ہم جنس پرست تنظیم کا لوگو لگانا ہے ۔

تازہ ترین