• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاک افغان حکام کی فلیگ میٹنگ

لنڈی کوتل ( نما ئندہ جنگ)خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان بارڈر کی موجودہ صورتحال پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی طر ف سے پولیٹکل انتظامیہ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد تحصیلدار طورخم تحسین اللہ. پولیٹکل محرر حاجی علی رضا. نائیب صوبیدار عشرت شینواری. جبکہ افغانستان کی طرف بارڈر سیکورٹی کے آفیسرکرنل محمد صادق اجمل خان ،سمر خان اور دیگر افیسر نے شرکت کی اس موقع پر میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی میٹنگ میں پاکستان کے حکام. نے افغانستان کے طلباء کو جذبہ خیر سگالی کے تحت سٹڈی ٹور دیا جائے گا اور بارڈر پر مسافروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرانے پر متفق ہوگئے جبکہ طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین