• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم اعلیٰ(ڈمی) بنیں گے خواتین کی آواز؟ دلچسپ احوال آج”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) خادم اعلیٰ (ڈمی) جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ” چوہدری نثار آئے تو میری نئی پارٹی میں ہی آئیں گے“۔ پروگرام میں جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میںوی آئی پیز کی بیگمات پریشان کیوں ہیں، جنسی ہراسگی کے بڑھتے واقعات حقیقت یا سستی شہرت؟، اور ن لیگ کے سُروں سے ”وادی“ غائب شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ ”خادم اعلیٰ اب خواتین کی آوازکیسے بنیں گے؟“۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات 11 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔
تازہ ترین