• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 برسوں میں سالانہ ٹیکس وصولی بڑھ کر 39 سو ارب ہوگئی، ہارون اختر

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پانچ سالوں میں ٹیکس گزاروں کی تعداد میں 105 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی مالی سال 2012-13 میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 7لاکھ 10ہزار تھی جو موجودہ حکومت کی کامیب ریونیو پالیسی کے نتیجے میں سو فیصد اضافے کے ساتھ 14لاکھ 20ہزار کے لگ بھگ ہے 30جون 2018 کو یہ تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر جائے گی وہ گزشتہ روز یہاں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسی طرح ٹیکس ریونیو کی وصولی بھی دوگنی کر دی ہے۔ 1930 ارب روپے کے 2012-13 میں موجودہ حکومت آئی اور ان شاء اللہ 30 جون تک ٹیکس ریونیو 39 سو سے 3935 ارب روپے تک کر دکھائے گی ہارون اختر خان نے بتایا کہ انہوں نے ایف بی آر میں رائٹ مین فار دی رائٹ جاب (RIGHT MAN FOR THE RIGHT JOB) کا اصول صدق دلی میرٹ کے سا تھ کئی سالوں سے اختیار کر کے نہ صرف ٹیکس ریونیو میں سو فیصد سے زائد اضافہ بلکہ ٹیکس گوسشوارے جمع کرنے والوں کی تعداد کو دوگنے بھی زیادہ کر دکھا یا ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں مزید اضافے کے وسیع امکانات ہیں۔ ٹیکس وصولی کے لئے ٹیکس گزاروں کا تعاون اولین شرط ہے۔
تازہ ترین