• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری مالیت کی منشیات برآمد24افراد پکڑے گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اے این ایف نے 21 ملک گیر کارروائیوں کے دوران اڑھائی ٹن منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ میں ملوث تین غیر ملکیوں اورتین خواتین سمیت 24 ملزمان گرفتارکرلئے۔7 گاڑیاں بھی قبضہ میں لےلی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 1634.6 کلو گرام چرس،753کلو گرام مارفین، 589.1 کلوگرام ہیروئن، 257.1 کلو گرام افیون، 15کلوگرام میتھ ایمفیٹا ما ئن اور 830 گرام ایمفیٹا مائن شامل ہے جس کی مالیت 10 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔اے این ایف راولپنڈی نے ترنول انٹرچینج راولپنڈی کے قریب ایک کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 240 کلو گرام افیون اور 108 کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔
تازہ ترین