• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں تین لڑکیوں سمیت 4افراد اغوا ء کر لئے گئے ، تھانہ رمنا کے علاقے جی 12میں ایک دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے محمد قاسم کی رپورٹ پر اس کی بیٹی (ا) کے اغوا کے الزام میںشفیق اور احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کوعطاء الرحمن نے بتایا کہ اس کی 17سالہ بیٹی (الف) بی بی کو محمد زعیم نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ صدربیرونی کو بشیر احمد نازی نے بتایاکہ اس کی 22سالہ بیٹی (ط) گھر سے لاپتہ ہو گئی۔ مدعی کو قوی شبہ ہے کہ اس کی بیٹی کواقرار حسین ٹیکسی ڈرائیور نے اغواء کر لیا ہے ۔تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون مرکز سے ایک شخص کو اغوا کر لیا گیا ناہید اختر نے مقدمہ درج کر ایا کہ 12اپریل کو 5نامعلوم افراد اس کے شوہر ندیم خان کو اغوا کر کے لے گئے۔
تازہ ترین