• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جاپان کے کاروباری تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، کلیم فاروقی

پاکستان اورجاپان کےدرمیان کاروباری تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں،کلیم فاروقی

ٹوکیو(عرفان صدیقی)پاک جاپان بزنس کونسل کے 25 رکنی وفد کی جاپان میں معروف جاپانی کاروباری اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں جاری ہیں جس میں دونوں طرف کے اہم کاروباری نمائندے شریک ہیں ، پاکستان سے آنے والے پاک جاپان بزنس فورم کے وفد کے سربراہ اور فورم وائس چیرمین کلیم فاروقی نے کہا ہے کہ وہ جاپانی کاروباری تنظیموں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔ پاکستان سے آنے والے وفد کے لیے اوساکا میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے جاپانی کاروباری شخصیات سے ملاقات کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ ٹوکیو میں بھی پاکستانی کمرشل قونصلر نے پاکستانی وفد کے لیے جاپانی کاروباری اور صنعتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی کمرشل قونصلر ابوبکر صدیقی نے کہا کہ پاکستان اپنی پروڈکٹ کے معیار میں بہتری کے ذریعے جاپان کی بڑی مارکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔ پاک جاپان بزنس فورم کا وفد اگلے چند دنوں میں جاپانی کاروباری اداروں کا دورہ کرکے پاکستان واپس روانہ ہوگا۔

تازہ ترین