• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تحت "بیلٹ اینڈ روڈ" معلوماتی روڈ شو

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تحت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ʼگریٹر چائنا ʼ خطّے کے انتظامی ماہرین نے سری لنکا ، بنگلہ دیش اور پاکستان میں معلوماتی "روڈ شو" اور تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن کے ذریعے مملکتِ چین کے بین الاقوامی تجارتی اور ترقیاتی منصوبے ، بیلٹ اینڈ روڈم یں سرمایہ کاری اور چینی زرمبادلہ کی بین الاقوامی قبولیت کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ۔ان روڈ شو ز کا مقصدیہ تھا کہ ہمارے صارفین چین کے زیرِ قیادت جاری " بیلٹ اینڈ روڈ " منصوبے سے بھر پور فوائد حاصل کر سکیں کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاوّن کے بہت سے مزید مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔ بی اینڈ آر منصوبہ آج کے دور میں عالمگیر روابط کے فروغ کا اہم ترین اقدام ہے جس کے اہداف میں عالمی تجارت میں اضافہ اور ایشیاء سمیت مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور یورپ میں وسیع تر سرمایہ کاری شامل ہے۔

تازہ ترین