• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزان بینک کی شیئر ہولڈرز کو الیکٹرانک سروس سے ڈیوڈنڈ کی ادائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سی ڈی سی کی کیش ڈیوڈنڈ رجسٹرریگولیشنز پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ میزان بینک ملک کا پہلا اسلامی بینک ہے جو اپنے حصص یافتگان کو ای۔ ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کیلئے مکمل الیکٹرانک سروس ون ونڈو سلوشن پیش کررہاہے۔ ای ڈیوڈنڈ کی ون ونڈو سلوشن مکمل طورپر الیکٹرانک سسٹم ہے جس سے میزان بینک کے حصص یافتگان اب اپنے کیش ڈیوڈنڈ ادائیگی کا ریکارڈ اور ٹیکس ریٹرن کی ہسٹری محفوظ، مو ئثر ، جدید اور حاصل فری سروس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سروس سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک طریقے سے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرتے وقت الیکٹرانک ڈیوڈنڈ ، زکوٰۃ ، ٹیکس کٹوتی میں بھی سپورٹ فراہم کرے گی۔
تازہ ترین