• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی قیمت میں اضافہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے تشویشناک ہے،عبدالفتاح

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر انجینئرعبدالفتاح شیخ نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر بینک ڈالر 115.62 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 118.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کی فاریکس نمائندوں سے ملاقات کے دوران ڈالر فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کے باوجود ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ درآمد ی مال کی قیمتوں کا تعین کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ برآمدی مال کی تیاری میں بھی نقصان کا خطرہ درپیش ہے جس سے تاجربرادری تحفظات کا شکار اور اندیشوں میں مبتلا ہے۔ اسٹیٹ بینک صورتحال کا نوٹس لے کر فوری طور پر مناسب اقدامات کرے۔
تازہ ترین