• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں ایک پیسے کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کوامریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ انٹربینک میں قیمت خرید میں اضافہ اور قیمت فروخت میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں ایک پیسے کا اضافہ جبکہ قیمت فروخت میں مزید3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.62 روپے سے بڑھ کر 115.63روپے اور قیمت فروخت 115.68روپے سے گھٹ کر 115.63 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 20پیسے اور فروخت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 118.60 روپے سے گھٹ کر 118.20 اور قیمت فروخت 118.90روپے سے گھٹ کر 118.70روپے پرہوگئی۔جمعرات کویوروکی قیمت خرید میں 40پیسے اور فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں 55پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 144.00روپے سے گھٹ کر 143.60روپے اور قیمت فروخت 145.50 روپے سے گھٹ کر 145.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 164.75روپے سے گھٹ کر 164.20روپے اور قیمت فروخت 166.25روپے سے گھٹ کر 165.80روپے ہو گئی ۔جمعرات کوسعودی ریال کی قیمت خرید میں 18پیسے اور فروخت میں 17پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 18پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 31.60روپے سے گھٹ کر 31.42روپے اور قیمت فروخت 31.90روپے سے گھٹ کر 31.73روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 32.30روپے سے گھٹ کر 32.10روپے اور قیمت فروخت 32.60روپے سے گھٹ کر 32.42روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید میں 70پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 19.00روپے سے گھٹ کر 18.30روپے اور قیمت فروخت 19.80روپے سے گھٹ کر 19.30 روپے ہوگئی۔
تازہ ترین