• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ،”جیو نیوز “پر سب سے بڑی اور معتبر ٹیم کیساتھ خصوصی نشریات

وفاقی بجٹ،”جیو نیوز “پر سب سے بڑی اور معتبر ٹیم کیساتھ خصوصی نشریات

کراچی (محمد ناصر) وفاقی حکومت جمعہ کو قومی اسمبلی میں 2018-19ءمالی سال کیلئے بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی اُمور مفتاح اسماعیل کی جانب سے اقتصادی جائزہ رپورٹ سامنے لانے کے بعد عوام میں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نئی قیاس آرائیوں نے جنم لینا شروع کردیا ہے کہ ایک برس کیلئے آنے والا نیا بجٹ غریب اور عوام دوست ہوگا یا نہیں، بجٹ میں عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں گی یا ہمیشہ کی طرح اُن پر مزید ٹیکسوں کے پہاڑ گرائے جائیں گے یا پھر پرانے ٹیکسوں سے ہی کام چلایا جائے گا؟۔ ایک کلرک کے تقاضے کیا ہیں، خاتون خانہ اور کسان کی توقعات کیا ہیں ، کیا بے روزگاروں اور پینشنروں کے مسائل کم ہوں گے، کیا دیہی اور شہری آبادی کے معاشی مسائل حل ہوسکیں گے، کیا مہنگا ہوگا ، کیا سستا ملے گا، ملک کے بجٹ کا شہریوں کے بجٹ پر کیا اثر پڑے گا، خرچوں کا چرچا بڑھے گا یا پھر ریلیف ملے گا، تعلیم، صحت اور ترقی کے شعبوں میں کتنا پیسہ لگے گا؟۔اِن تمام سوالات کے جواب اور بجٹ 2018-19ءسے متعلق تمام اہم خبروں سے عوام کو مکمل آگاہ رکھنے کیلئے ”جیونیوز“ نے ”جیو عوامی بجٹ“ کے نام سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس میں ناظرین دِن بھر کی تازہ ترین خبروں کے ساتھ معاشی ماہرین کے تجزیے، تبصرے، رپورٹرز اور تجزیہ کاروں کے معیشت پر اہم دلائل سے بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی سب سے بڑی اور معتبر ٹیم جمعہ کو تمام دِن جاری رہنے والی خصوصی نشریات میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام کو بجٹ سے متعلق ہر خبر سے مکمل باخبر رکھے گی۔

تازہ ترین