• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقامہ یا ملازمت نہیں چُھپائی، فیصلہ چیلنج کروں گا،خواجہ آصف

اقامہ یا ملازمت نہیں چُھپائی، فیصلہ چیلنج کروں گا،خواجہ آصف

سیالکوٹ(ایجنسیاں )سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے نے اقامہ یا ملازمت نہیں چھپائی ‘عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا،قانونی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر کے سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف کے لئے رجوع کیا جائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا اقامہ ظاہر کر چکے ہیں ۔ اقامہ ظاہر کرنے کے باوجود انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ ان کا مزیدکہناتھاکہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا‘ میں نے اقامہ یا ملازمت نہیں چھپائی ، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ وہ جب سے سیاست میں آئے انہوں نے تب سے اپنے اکاؤنٹس اور اقاما ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ڈکلیئرڈ کیا، جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 1991 سے میرا اقامہ اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ظاہر ہیں، ان کا ذکر میرے انتخابی گوشواروں میں بھی ہے۔

تازہ ترین