• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی،خواجہ آصف کی نااہلی پر ہنگامہ،گوخواجہ گو ،رو عمران رو کے نعرے

لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گذشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی پرشور شرابا اور ہنگامہ آرائی کی گئی ، اپوزیشن نے گونواز گو گو خواجہ گو کے نعرے لگائے جبکہ حکومتی جانب سے گو عمران گو اور رو عمران رو کے نعرے لگائے گئے جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا ۔ اسپیکر رانا اقبال بار باآرڈر ،آرڈر کی آوازیں لگاتے رہے ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے5منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا اقبال خان کی صدارت میں شروع ہوا ،اجلاس میں محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے وزیر شیخ علائوالدین، انرجی کے بارے میں صوبائی وزیر ملک شیر علی خان جبکہ ترقی خواتین کے بارے میں صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے سوالوں کے جوابات دئے گئے ،اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نکتہ اعتراض پر کھڑے ہوگئے، اور کہا کہ عدالت کی طرف سے خواجہ آصف کو نا اہل کردیا گیا ہے،اب وہ خود ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں یا پھروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی انہیں ان کے عہدے سے برخواست کریں، نا اہلی کے بعد ان کے وزرت خارجہ کے عہدے پر رہنےسے دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر حکومتی ارکان کی جانب سے آوازیں آنا شروع ہو گئیں،جس پر اپوزیشن نے بھی شیم شیم کے نعرے لگانے شروع کردئیے، ااس دوران پوزیشن ارکان سپیکر چیئر کے سامنے آ کر احتجاج کرنے لگے اور اپوزیشن کی طرف سے گو نواز گو ، گو خواجہ گو،مک گیا تیرا شو خواجہ جا خواجہ جا خواجہ اور حکومت کی جانب سے رو عمران رو یہودیوں کے ایجنڈ کے نعرے لگائے گئے۔سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ اس کا پوائینٹ آف آرڈر نہیں بنتا نہ ہی یہ ہمارے متعلقہ ہے ۔
تازہ ترین