• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی امن و استحکام کیلئے تنازعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن و استحکام کیلئے تنازعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، پائیدارامن میں غیر ملکی قبضے، بیرونی مداخلت، سیاسی و معاشی ناانصافی حائل ہیں، عالمی برادری پائیدارامن کی اہمیت کو سمجھنے کے باوجود مسائل کے حل میں پیشرفت نہیں کر رہی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غربت، نسلی، مذہبی و قبائلی کشیدگی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عالمی امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، پائیدار امن کا راستہ مسائل کی جڑکو سمجھنے سے شروع ہوتا ہے، عالمی برادری پائیدار امن کی اہمیت کو سمجھنے کے باوجود مسائل کے حل میں پیشرفت نہیں کر رہی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پائیدار امن میں غیر ملکی قبضے، بیرونی مداخلت، سیاسی و معاشی ناانصافی حائل ہیں، غربت، نسلی، مذہبی و قبائلی کشیدگی اورماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر 2017 کے بعد یہ رکن ممالک کا سب سے بڑااجتماع تھا۔
تازہ ترین