• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب گرینڈ حیات ہوٹل انکوائری رپورٹ 8مئی تک پیش کرے،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے نیب حکام کوہدایت کی ہے کہ گرینڈ حیات ہوٹل تعمیر کی انکوائری رپورٹ 8مئی تک کمیٹی میں پیش کردی جائے ،کمیٹی اجلاس میں متاثرہ خاتون کی دہائی پرکمیٹی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کا پلاٹ بحال کرنےکی سفارش کردی ۔جمعرات کو رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کی کنوئینرشپ میں ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد کے ریڈ زون میں گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر کے معاملے پر نیب حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معا ملے کی انکوائری جنوری میں شروع ہوئی جو ابھی جاری ہے، چیئرمین نیب نے گرینڈ حیات ہوٹل معاملے کی انکوائر ی کو مئی کے پہلے ہفتے تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی،کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ ہمیں آٹھ مئی تک انکوائری رپورٹ پیش کر دیں،سی ڈی اے میں11۔ 2010میں فرضی نامو ں پر 20 پلاٹس کی الاٹمنٹ پر سی ڈی اے حکام نے کہا کہ 19پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کئے گئے تھے،ان میں سے گیارہ پلاٹ فراڈ کے ذریعے الاٹ ہوئے، ملوث سی ڈی اے حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاچکی ہے،پانچ پلاٹس کی الاٹمنٹ کی انکوائری کا معاملہ ایف آئی اے میں زیر التواءہے۔ دریں اثناء پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کادوسرااجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کرناپڑا ،آڈٹ،ایف آئی اے ،نیب ،وزارت خزانہ سمیت مختلف اداروں کے حکام کمیٹی ارکان کا انتظار ہی کرتے رہ گےتاہم کمیٹی کے کنوینئر سردار عاشق حسین گوپانگ کے سوا کوئی رکن بھی نہیں آیا ،انہوں نے اجلاس کے شرکاءسے معذرت کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے12 ۔ 2011کے آڈٹ اعتراضات اور13۔2012کی آڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیاجانا تھا۔
تازہ ترین