• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا میں واقع ٹیکسٹائل مل میں خوفناک آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں واقع ٹیکسٹائل مل میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کی مشینری ،کپڑااور دیگر سامانجل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ نے 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا بلاک نمبر 21راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر کے عقب میں واقع ٹیکسٹائل مل میں جمعرات کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈکی 2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کی کوشش کی تاہم دیکھتے ہی دیکھتےشدت اختیار کرلی ، اس موقع پر امدادی ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی اور پہلے مرحلے میں مل میں موجود تمام ملازمین کو باہر نکال کر اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کرالیا اور متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے لیا ۔
تازہ ترین