• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

اسلام آباد(اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک) کے تحت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن سے 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، کراچی پورٹ قاسم میں قائم پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگئی ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے660میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔پلانٹ مقررہ شیڈول سے 67دن قبل تیار ہو ا ،سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ارلی ہارویسٹ توانائی کے منصوبوں میں ساہیوال کول پاور پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ اہم منصوبے ہیں۔ اس میں دنیا کی سپر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ماحول دوست بجلی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پاور پلانٹ پر ساڑھے تین ہزار پاکستانی کارکنوں نے کام کیا ہے اور اب اس میں تقریباً 120 سے زائد ٹیکنیکل اور مکینیکل انجینئر کام کر رہے ہیں۔ یہ تعداد 450 تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکنیکل اور مکینیکل انجینئرز کو پہلے پاکستان میں تربیت فراہم کی جاتی ہے اور اس کے بعد انہیں تربیت کے لئے چین بھیجا جاتا ہے۔
تازہ ترین