• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ابوظہبی میں8ماہ کے’ملازم‘بچے کے چرچے

ابوظہبی(مانیٹر نگ سیل) ابوظہبی میں جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کی جانب سے ایک 8 ماہ کے بچے کو ملازمت دینے کی رپورٹس سامنے آنے پر اتھارٹی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک 8 ماہ کے ننھے شہزادے کو ʼہیپی نیس ایگزیکٹو کی نوکری دے دی ہے، جس کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوشیوں کو عام کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد الہاشمی نامی 8 ماہ کے بچے کو جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ʼچیف ہیپی نیس ایگزیکٹوʼ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جسے ʼدنیا کا کم عمر ترین ملازمʼ بھی کہا جارہا ہے۔ ویڈیو میں بچے کو واکر میں بیٹھے آفس کے مختلف مقامات پر گھومتے ہوئے اور ڈائریکٹر جنرل سے ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک جگہ اسے ایک منی ڈیسک پر بھی بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، جس کے اردگرد کھلونا جہاز اور ربڑ کی بطخیں رکھی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین