• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ اور جوبلی انشورنس کا اسٹوڈنٹس آف دی ایئر ایوارڈ

کراچی (جنگ نیوز) جنگ میڈیا گروپ اور جوبلی انشورنس کے اشتراک سے امسال تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے اسٹوڈنٹس آف دی ایئر ایوارڈز کا اجراء کیا گیا ہے جس میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وہ طلباء و طالبات جنہوں نے سال 2018ء کے سالانہ امتحانات پرائمری تا میٹرک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اسکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی مصدقہ تعلیمی اسناد کی کاپی بنام محبوب الحسن گروپ انچارج جنگ کلچرل ونگ آئی آئی چندریگر روڈ کراچی کے پتے پر ارسال کریں۔ چاروں صوبوں میں منعقد ہونے والی ان تقاریب کی خصوصی کوریج جنگ کے رنگین صفحات پر دی جائے گی۔ ملک کے معروف فنکار، گلوکار، کھلاڑی، وزراء اپنی نوعیت کے اس انوکھے ایوارڈ شو میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے بچے ٹیبلو دیس پیار تقریری مقابلے ’’پاکستان میری نظر میں‘‘ پر اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ رجسٹریشن پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر کی جائے گی۔ چاروں صوبوں سے 500؍ بچوں کو اہلیت کی بنیاد پر ایوارڈز کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
تازہ ترین