• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی تاریخی ملاقات


شمالی کوریاکےسربراہ کم جونگ اُن جنوبی کوریا کے صدر مون جائی سے تاریخی ملاقات کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پیدل سرحد عبور کرکےامن کےلیے ہاتھ بڑھادیا۔

جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائی نے سرحدی علاقے پنمن جم میں مہمان کا خیر مقدم کیا،تاریخی موقع پرجنوبی کوریا کی جانب سے والہانہ استقبال نےشمالی کوریائی وفدکادل جیت لیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے کی بین الکوریائی سربراہ ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا جبکہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ بندی معاہدے کو امن معاہدے میں بدلنے سمیت دیگر امور پر بھی مذاکرات ہوں گے، دونوں لیڈر مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی تاریخی ملاقات

کم جونگ اُن 65 سال بعد جنوبی کوریا جانے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ ہیں۔

1950کی دہائی میں ہونے والی تین سالہ کوریائی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے کسی لیڈر نے جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا۔

اس بات کا امکان بھی ہے کہ یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان میٹنگ کی راہ ہموار کرے گی، جو مئی کے آخر یا جون کے اوئل میں ہو سکتی ہے۔

شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی تاریخی ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم جونگ سے ایٹمی ہتھیار تلف کرانا ایک مشکل کام ہوگا، واضح رہے کہ ملاقات کے دوران امریکا جنوبی کوریا مشقیں بھی معطل رہیں گی، جبکہ ملاقات کے بعدجنوبی کوریا کے صدر ٹرمپ کو رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

شمالی کوریاپرامریکانےسخت معاشی پابندیاں عائدکررکھی ہیں جس کےسبب شمالی کوریاکی معیشت بری طرح متاثرہوئی ہے۔

شمالی کوریاکےسابق سربراہ اور موجودہ سپریم لیڈر کے والد کی جنوبی کوریاکےسربراہ سےدس برس پہلے پیانگ یانگ میں ملاقات ہوئی تھی تاہم دونوں ملکوں کےدرمیان امن معاہدہ نہیں ہوسکاتھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین