کراچی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں لگنے والی آگ پرچھ گھنٹے گز رجانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق کے پی ٹی اور کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز سمیت 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہ پانے کی وجہ پانی کی کمی ہے، پانی کی کمی کو پرائیوٹ ٹینکرز سے پورا کیا جارہا ہے۔