• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا

امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا

امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا۔انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

پومپیو کے حق میں امریکی سینیٹ میں 57 اورمخالفت میں 42 ووٹ پڑے۔ان کی تعیناتی ایک ایسی گھمبیر بین الا اقوامی صورتحال میں ہوئی جب امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کی آپس میں ملاقات کا امکان ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پومپیو امریکا ، شمالی کوریا تعلقات میں خلل نہیں ڈالیں گے وہ امریکی صدرکی خواہشات کے مطابق ہی اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیر خارجہ بننے کے بعد مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر خارجہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائوں۔

مائیک پومپیو نے بتایا کہ وہ امریکا کو درست سمت میں لے جانے کے خواہاں ہیں۔ حلف اٹھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے بطور وزیر خارجہ برسلز، ریاض، امان اور یروشلم کا دورہ کیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نورٹ کا کہنا تھا کہ پومپیو نیٹو وزارت خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ خطے کے باہمی مسائل کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

تازہ ترین