• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال جاری

پنجاب ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال جاری

ڈرگ ایکٹ 2017ء میں ترمیم کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی میڈیکل اسٹورز مالکان کا مکمل شٹر ڈاؤن ہے، دوائیں نہ ملنے کے باعث مریض اور لواحقین پریشان ہیں۔

ملتان میں بھی آج دوسرے روز ہول سیل کیمسٹ کونسل اور کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسویسی ایشن کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

ہڑتال کے باعث نشتر روڈ ، گھنٹہ گھر ، گلگشت ، ممتاز آباد ، شاہ رکن عالم اور کینٹ میں تمام میڈیکل اسٹورز بند ہیںجس کے باعث مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال سے مختلف اوقات میں مختصر ہڑتالیں اور احتجاج کر کے پنجاب حکومت تک اپنا موقف پہنچایا تھا تاہم انہوں نے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی جس کے باعث انہیں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کی کال دینی پڑی ۔

تازہ ترین