• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم فلم "دی اسکیپ آف پریزنر"614کافائنل ٹریلر جاری


کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایڈونچرسے بھرپورہالی ووڈکرائم فلم دی اسکیپ آف پریزنر614کافائنلٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو کل سے نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی۔

کرائم فلم

زیچ گولڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جیل سے فرار ہونے والے ایک ایسے قیدی کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں جسے وہ بے گناہ تصور کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں رون پرلمین،مارٹن اسٹار،جیک میک ڈورمن،جارج سیمپل،مائیکل سیرو،سونڈرا جیمز اور روز لین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کل27اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین