• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بلدیو کمار رہائی کے بعد سوات پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بلدیو کمار عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد سوات میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

بلدیو کمار اور ان کے 4 ساتھیوں کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پر ڈگر جیل بونیر سے رہا کیا گیا تھا، آج دوسرے روز بھی بلدیو کمار کے گھر پر دوستوں اور رشتہ داروں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور ان کو رہائی پر مبارکبادیں دی جارہی ہے۔

بلدیو کمار کو 2 سال قبل سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین