• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بین الاقوامی کارٹون اینڈ اینیمیشن فیسٹیول کا آغاز


چین میں 14ویں سالانہ بین الاقوامی کارٹون اینڈ اینیمیشن فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔

چینی شہر Hangzhouمیں منعقدہ تین روزہ فیسٹیول میں جہاں چینی کارٹونز کرداروں کی بہار دیکھنے میں آئی وہیں اینیمیشن اور کارٹون کرداروں کی تخلیق کار بھی اور ماہر ڈیزائنرز بھی اس فیسٹیول میں شریک دکھائی دئیے ۔

چین میں بین الاقوامی کارٹون اینڈ اینیمیشن فیسٹیول کا آغاز

اس موقعے پر کارٹون کرداروں کا روپ دھارے ہوئے ڈانسرز نے ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی اور دیکھنے والے اپنے پسندیدہ کرداروں کو دیکھ کر بیحد خوش دکھائی دئیے ۔

صرف یہی نہیں ا س ایونٹ میں اینیمیشن اور کارٹون بنانے کی تکنیک بھی شائقین کے سامنے پیش کی گئی جو خاص توجہ کا مرکز بنی رہی۔

تازہ ترین