• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ تقریر ختم ہوتے ہی پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز

بجٹ تقریر ختم ہوتے ہی پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئندہ ماہ ( مئی) کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے ،وزیراعظم نے آج ہی بجٹ اجلاس میں اچھے بجٹ کی نوید سنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرانے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے اور یکم مئی سے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3روپے 22پیسے اضافے کی تجویز پیش کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے کی سمری میں مٹی کا تیل 6روپے 97 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

تازہ ترین