• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ’ شہزادہ چارلس ‘

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ’ شہزادہ چارلس ‘

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے تیسرے بچے کا نام ’لوس آرتھر چارلس‘رکھ دیا گیا جبکہ ان کے دادا کا نام بھی چارلس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23اپریل کو لندن کے اسپتال میں پیدا ہونے والے جوڑے کے تیسرے بچے کا نام 27اپریل کو رکھا گیا ،اس موقع پر لوس آرتھر چارلس کو شاہی اعزازاور لقب سے بھی نوازا گیا ۔

شاہی محل ’کینز نگٹن پیلس ‘کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے بچےکے نام کا اعلان کیا گیااور بتایا کہ لوئس آرتھر چارلس کو ’پرنس لوئس آف کیمبرج‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

کیٹ اور ولیم کا پہلا بچہ شہزادہ جارج23جولائی 2013ءکو پیدا ہوا تھاجس کے بعد 2مئی 2015ء کو بچی پیدا ہوئی جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا تھا۔

پرنس ولیم اور مڈلٹن کے پہلے بچے کا لقب ’پرنس جارج آف کیمبرج ہے جبکہ بیٹی کا خطاب’پرنسز چارلیٹ آف کیمبرج‘ دیا گیا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ’ شہزادہ چارلس ‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے والد شہزادہ ولیم کو ’ڈیوک آف کیمبرج جبکہ والد کیٹ مڈلٹن کو ’ ڈچز آف کیمبرج کا اعزاز حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق ننھا شہزادہ لوئس آرتھر چارلس تخت نشینی کے پانچویں امیدوار ہیں ،ان سے قبل اس دوڑ میں پہلے نمبر پراس کے دادا شہزادہ چارلس ،دوسرے نمبر پر شہزادہ ولیم ،تیسرے نمبر شہزادہ جارج اور چوتھے نمبر شہزادی چارلیٹ کا نام ہیں ۔

تازہ ترین