• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی سے چلنے والی کاروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

بجلی سے چلنے والی کاروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

حکومت نے بجلی سے چلنے والی کاروں کی درآمد پر پندرہ فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی ہے، سنیما انڈسٹری کے آلات پر ڈیوٹی میں بھی کمی کی گئی ہے۔

جنگ کے رپورٹر حنیف خالد کے مطابق جانوروں کی خوراک کے اجزا پر ڈیوٹی 10 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کی گئی ہے، آپٹک فائبر کیبل پر کسٹم ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی ہے۔

سینما انڈسٹری میں استعمال ہونے والے آلات پر ڈیوٹی انتہائی کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔ آگ بجھانے والی گاڑیوں پر ڈیوٹی 30 سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ کلاسک کاروں، جیپوں اور ونٹیج کاروں کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس 5 ہزار امریکی ڈالر فی گاڑی کرنے کی تجویز ہے۔

بجلی سے چلنے والی کاروں کی درآمد کو 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ان کی کسٹم ڈیوٹی بھی 50 سے کم کر کے 25 فیصد کر دی گئی ہے۔

قرآن پاک کی طباعت کا کاغذ ڈیوٹی فری درآمد ہوا کرے گا تاہم اس رعایت سے صرف رجسٹرڈ ناشران فائدہ اٹھا سکیں گے، مقامی انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ایل ای ڈی بلب، ٹیوب، انرجی سیونگ بلب اور ٹیوب کی درآمد پر 2 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین