• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دو گودام، دو دوکانیں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دو گودام، دو دوکانیں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائدالمیعاد د اشیاء خوردونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائی کرکے دو گودام، دو ٹرک تیار مال اور دو دوکانیں سیل کر دیں۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں کارروائی کرکے بچوں کی گولیاں ٹافیاں، چپس، بسکٹ اور دیگر اسنیکس بنانے والوں کے گودام سیل کیے گئے۔

اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کے مطابق زائد المیعاد مال منگوا کر ان کی تاریخ تبدیل کی جاتی تھی، جعل ساز گروہ کا پتہ ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔

پی ایف اے حکام نے مقدمہ درج کروا کر 3 ملزمان کو گرفتار کروا دیا، رافیعہ حیدر کے مطابق ناقص اشیاء خوردونوش کے دو ٹر ک بھر کر سپلائی کے لیے بھجوائے جا رہے تھے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

تازہ ترین