• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فلم مشن امپاسبل 6 کی عکسبندی، ٹام کروز کا اسٹنٹس کرنے کا مظاہرہ


لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پرگامزن ہیں۔

ہولی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل 6کے مناظر کی عکسبندی کی گئی ۔

گذشتہ روز شوٹنگ کے دوران فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ٹام کروز نے پیرا شوٹ سے جمپ کرنے اورہیلی کاپٹرپر مختلف اسٹنٹس دکھائے جو مداحوں کو حیران کر دینے کیلئے کافی ہیں۔

فلم مشن امپاسبل 6 کی عکسبندی، ٹام کروز کا اسٹنٹس کرنے کا مظاہرہ

شوٹنگ کے موقع پر سینکڑوں افراد اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے جبکہ کسی بھی دقت سے بچنے کیلئے ٹریفک بھی رکوادی گئی۔

واضح رہے کہ جے جے ابرام اور ٹام کروز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین