وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کریں گے،بجٹ پر بحث کا آغاز بدھ سے ہوگا۔
ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن 15مئی تک جاری رکھا جائے گا۔
2مئی سے وفاقی بجٹ پربحث کا آغاز ہوگا، 14 مئی کو فنانس بل پر غور کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی۔
ضمنی مطالبات زر پر 15مئی کو بحث ہوگی، اسی روز ووٹنگ بھی ہوگی۔