• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا امکان نہیں،مفتاح اسماعیل

ملک میں مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا امکان نہیں،مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں،ڈالر کی قدر بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب اکانومی بڑھتی ہے تو ریونیو بھی بڑھتا ہے ، معیشت کے حالات بہت اچھے نہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ملک کےکمرشل بینک سےپاکستان کو1ارب ڈالرطویل المدتی قرضہ ملا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ 20 کروڑکا پلاٹ لیتے ہیں اور 2 کروڑ قیمت بتاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اپنی آمدنی ٹھیک طرح سےبتائیں، جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایک کروڑسےزیادہ روپے آتے ہیں تو ذریعہ آمدن بتانا ہوگا،ٹیکس دینے والوں کو سہولت دینے اور چوروں پرسختی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین