• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 2018-19مسترد کرتے ہیں،تنخواہ دار طبقےسے دشمنی کی،پی پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی، جنرل سیکریٹری علی محمد سہتواور سیکریٹریاطلاعاتاحسان ابڑو نے اپنے مشترکہ بیان میں بجٹ 2018-19 کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے غریب اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے تباہ کن قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر منتخب شخص اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر نہ صرف ووٹ کی عزت اتار رہا تھا بلکہ ووٹ کو عزت دو کی مہم چلانے والوں کے مذموم عزائم کی بھی عکاسی کررہا تھا، حکومت نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کی غلط تشریح کرتے ہوئے ایک غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر کا درجہ دیکر منتخب اراکین کی توہین کی ہے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی عوام دشمن حکومت پہلے دن سے ملک کے تنخواہ دار طبقے کی دشمن رہی ہے اور یہی دشمنی اس بجٹ میں بھی ثابت کرتے ہوئے تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کرکے ملک کے سرکاری ملازمین کو مصائب و آلام کی دلدل میں دھکیل دیا۔

تازہ ترین