• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ بجٹ حکومتی دعوئوں کی مکمل نفی کررہا ہے، ابوالخیرزبیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ حکومتی دعوئوں کی مکمل نفی کررہا ہے، غیرمنتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کر حکومت نے خود ہی ووٹ کی توہین کا آغاز اورڈکٹیٹروں کی پیروی کر کے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کردی ہے مسلم لیگ ن کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں جو بجٹ پیش کرسکے آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دم توڑ گیا ہے، حکومت کا یہ عمل جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے چھٹے بجٹ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ہے حکومت کا بجٹ اس کے انتخابی منشورکا منہ چڑا رہا ہے ان پانچ برسوں  میں نہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ،نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی نہ صاف پانی کی سپلائی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکا ہے بلکہ شدید گرمی کے ستائی ہوئی قوم کو بجلی پانی اور گیس سے محروم کر کے مزید اذیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جس بجٹ کو نیشنل اکانومک کونسل نے مسترد کردیا ہو اور تین صوبوں کے وزیراعلیٰ جس کا بائیکاٹ کرچکے ہوں اس کے خدوخال سے عوام کیلئے کیا امید کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین