• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں نئی میگا اسکیموں کیلئے کثیر رقم مختص کر دی،کے ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2018-2019 بجٹ میں نئی میگا اسکیموں کیلئے کثیر رقم مختص کی گئی ہے،قابل ذکر کامیابیوں کے باوجود مزید گنجائش میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں، کے ڈی اے اراضی پر قائم پارکس کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک صحتمندانہ اور تفریحی ماحول فراہم کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں،کوشش ہے کہ کے ڈی اے کو ایک مستحکم اور فعال ادارہ بنانے کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے دوسرے اداروں کے ساتھ کے ڈی اے کے منسلک ہونے سے بہت زیادہ مالی مسائل، ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی،کے ڈی اے کے تمام مالی وسائل کی منتقلی اور اثاثوں کی فروخت، بینکوں میں جمع شدہ رقوم اور ملازمین کے پنشن و فنڈ کی امانتی رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں، پنشنرز کی پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی میں کافی مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب حکومت سندھ کی مالی معاونت کی وجہ سے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی بروقت ہورہی ہے،ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کرسکیں۔

تازہ ترین