• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ عوام دوست نہیں، غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، ثروت قادری

کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ عوام دوست نہیں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بجٹ الفاظوں کا گورکھ دھندہ ہے بجٹ نے مہنگائی کا طبل بجادیا ہے، پیٹرول لیوی میں 200فیصد اضافہ مہنگائی کا سیلاب لائیگا، سندھ سمیت ملک بھر میں غربت، بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودسوزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ووٹرز کو بیوقوف بنانے والے پرانے شکاری نئے جال بن رہے ہیں ، تبدیلی بڑے جلسے کرنے سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے گی، شب برأ ت کی مقدس رات قبرستان جانیوالے زائرین کی سہولیات کیلئے استقبالیہ کیمپ فری دودھ ،شربت، چائے کی سبیلیں لگائی جائینگی، ہمارے کارکنوں نے قبرستانوں کی صفائی وستھرائی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا ہے اور درجنوں قبرستانوں میں مطلقہ اداروں کے صحت خدمات پیش کی ہیں، کارکنوں کے جوش وجذبے اور لگن کی قدر کرتے ہیں اسی طرح جوش وجذبے کے ساتھ پسے ہوئی مظلوم طبقات کیلئے جدوجہد کو شعار بنانا ہوگا، عوام کی خدمت کرنا ان کے دکھ سکھ میں کام آنا عبادت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شب برأ ت کی مقدس رات کو عوام کی سہولیات ورہنمائی کیلئے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری اور غربت کے خاتمے کیلئے سماجی وفلاحی کاموں میں بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین