• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ٹائیفائیڈ ویکسین منگوانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے ٹائیفائیڈ ویکسین منگوانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت پاکستان نے قومی سطح پرملٹی ڈرگ ریزسٹینس ٹائیفائیڈ کے لئے ویکسین منگوانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

بل اینڈ مالینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کےحکام سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین کےبارے میں سروے کرنے میں مدد دی جائے گی اورجلد حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام میں ٹایئفایئڈ سے بچاؤ کی خوراک شامل کرلی جائے گی۔

کراچی،حیدرآباد سمیت سندھ ،خیبر پنختونخواہ میں ملٹی ڈرگ ریزسسٹینس ٹایئفایئڈ کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیشِ نظر اور بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے آغا خان اسپتال ،پاکستان پیڈیاٹیرک ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان نے باقاعدہ پہلی بارملٹی ڈرگ ریزسسٹینس ٹایئفایئڈ کے لئے قومی سطح پرعالمی ادارہ صحت کی منظورشدہ ویکسین منگوانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ایم ڈی آر یا ایس ڈی آر ٹایئفایڈ میں بچے پر مخصوص ادویات اثرانداز نہیں ہوتی۔ پاکستان پیڈیاٹیرک ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر ایم این لعل کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین چھ ماہ کے عمر میں لگائی جاسکے گی۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوجو کہتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ویکسین کے لئے پہلے سروے کیا جائے گا، جس کے بعد مطلوبہ مقدار کے حساب سے گاوی گلوبل الائینس سے ویکسین کی درخواست کی جائے گی۔

آغا خان اسپتال کی جانب سے تحقیق کے مطابق سب سے پہلے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں ایم ڈی آر ٹایئفایئڈ کے کیسز سامنے آئے تھے جس کی بنیادی وجہ صاف پانی میں آلودہ پانی کی آمیزش تھی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اس ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین