• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد رحمٰن کا سوئی سدرن کا ایم ڈی بننے سے انکار

خالد رحمٰن کا سوئی سدرن کا ایم ڈی بننے سے انکار

سوئی سدرن میں ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے خالد رحمٰن نےمعذرت کرلی ہے ۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق اشتہار دینےکے 4 ماہ بعد بھی ایم ڈی کا تقرر نہ ہوسکا جبکہ خالد رحمٰن نے بھی عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹرز اب تک ایم ڈی سوئی سدرن تقرری کیلئے تین نام تجویز نہیں کر سکا ہے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق عاصم ترمذی اور امین راجپوت ایم ڈی کیلئے مضبوط امیدوا ر ہیں ۔

عاصم ترمذی تیل و گیس جبکہ امین راجپوت اکاونٹینسی کا تجربہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین