• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 115روپے 62 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 118 روپے 70 پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر ہی برقرار ہے ۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ضرورت پڑنے پر ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی اور فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈالر کا ایک ریٹ نہ رکھنے پر جرمانے کی فیصلے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے ۔

تازہ ترین