• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے اوگرا کی 3روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز مسترد کردی اور پیٹرول پر 1روپے 70پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت حالیہ اضافے کے بعد 87روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیرل 2روپے 31پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 98روپے 76 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 41پیسے فی لیٹر اضافے کردیا ہے جس کے بعد نئی قیمت79 روپے 87پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 68روپے 85پیسے ہوگی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوجائےگا،اس سے قبل اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول پر 3روپے 22پیسے ، ڈیزل 5روپے 2پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن بھیجی تھی ۔

تازہ ترین